سونی عمارتوں کو عطا ، جمال کر
الہیٰ مسجدوں کی رونق ، بحال کر
کمالات کا سرچشمہ ہے اک تو ہی
میرے خدا تو پھر سے ، کمال کر
دل ڈوبتا ہے مسجدِ ویراں کو دیکھ کر
بہتر ہے ڈوب جاۓ خود کو اچھال ، اچھال کر
فاسق سہی فاجر سہی پر اوقات سے بڑھ کر
رکھتے ہیں ہم یارب تیرے گھر کو ، سنبھال کر
تیرے سِوا بھی کوٸی خُدا ہے کیا ہمارا ؟
کہاں جانے کو کہہ رہا ہے تو ہمیں ، نکال کر
یہ تیرے مُنکر ہمیں بےأسرا سمجھیں
الہیٰ ہمارا ایسا نہ ، حال کر
حُبِ جاہ و جہاں کو تیرے مُقابل میں
بے شک ظلم کیا سینوں میں ، پال کر
الہیٰ واسطہ احمدِ مرسلﷺ توبہ قبول کر
عطا ہمیں پھر وہی ماہ و ، سال کر
الہیٰ رو رو اخلاق دعا مانگ رہا ہے
تو ہی تو کہتا ہے بندے ، سوال کر