سوچتا ہوں میں اس دنیا سے کیا لے کر جاؤں گا؟
نافرمانی سے بھری زندگی
اور کیا تکلیف پر بے صبری لے کر جاؤں گا
ساری عمر کٹی گناہوں میں افسوس دن رات گزرے غفلت میں
کیا اب گناہوں سے بھری زندگی لے کر جاؤں گا
کاش مرنے سے پہلے اللہ مدینہ دکھا دے
اگر کرم ہو گیا تو! اپنے رب سے سارے گناہ بخشوا کر جاؤں گا
سوچتا ہوں میں اس دنیا سے کیا لے کر جاؤں گا؟
یا اللہ بخش دے میرے والدین کو میری دن رات ہے دعا
ساتھ اپنے احباب کو بھی بخشوا کر جاؤں گا
بخش دے تو سگَ عطار کو مولا!
نہیں تو محشر میں شرمندہ ہو جاؤں گا