سویا ابھی ابھی ہے یہ جگاؤ نہ تم

Poet: Mohammed Iqbal Ishrat Warsi By: Ishrat Iqbal Warsi , mirpurkhas

سویا ابھی ابھی ہے یہ جگاؤ نہ تم اسے
کہیں واپڈا کا غصہ نہ تم پہ نکال دے

شب بھر تو جاگتا رہا بجلی کے واسطے
اب سو گیا ہے واپڈا کی پشتیں کھنگال دے

یارب دے حکمرانوں کو عقل سلیم یا
زور آور ان پہ ایسا جو کس بل نکال دے

دیکھا ہے آمروں کو جمہوری نظام بھی
دل سے خیال فرق تو اپنے نکال دے

اے وارثی عشرت یہاں ناپید ہے ہر چیز
ڈیرہ تو جنگلوں کے درختوں پہ ڈال دے

Rate it:
Views: 609
21 Jul, 2009