Add Poetry

سکندر

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad
Sikandar

 جب بھوک ہو
افلاس ہو
ظالم کو نہ
کچھ ملال ہو
عزتیں نوک ظلم سے
پامال ہوں
فریب ہوں جال ہوں
زندگی کے انگنت
وبال ہوں
حسرتوں کے گلے
گھونٹ دئے جائیں
خواب آنکھوں میں ہی
اشک بار ہوں
حس لطیف کے
جسم پر
زخم ھزار ہوں
سب رنگ زندگی کے
پھیکے
سب منظر سہانے
دھند کے پار ہوں
کوئی منزل نہ
پیش نظر ہو
ظلم پر جبر تو کریں
اسے روکنےپر
نہ اختیار ہو
پھر شائد انقلاب
جنم لیتے ہیں؟
مقدر بنے نہ بنے
سکندر جنم لیتے ہیں

Rate it:
Views: 613
18 Aug, 2013
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets