Add Poetry

سگ جو پھرے ہے در در دٌر دُر تو ہر گھڑی ہو

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

سگ جو پھرے ہے در در دٌر دُر تو ہر گھڑی ہو
جو ایک در کا ہو تو دٌر دُر نہ تو کبھی ہو

ہر در پہ سر جھکے تو ہر در پہ دٌر دُر ہو
درگت نہ ہو ہی ایسی جب ایک در کا ہی ہو

چیزوں کا تو تأثر جس نے بھی لے لیا ہے
اس کی بھنور میں نیّا یک لخت ہی پھنسی ہو

بگڑی ہوئی تو قسمت اس کی سنورتی جائے
اسباب سے ہمیشہ جس کی نظر ہٹی ہو

خالی ہی پیٹ جاتے آسودہ حال آتے
کیسے ہیں یہ پرندے نہ رزق کی کمی ہو

وہ کیسے غار والے جو چند نوجواں تھے
وہ کیسا تھا توکل ویسا تو اپنا بھی ہو

جو اثر کی ہی مانو غفلت سے باز آؤ
تم ہی رہوگے اعلٰی اس میں نہ شک کوئی ہو

Rate it:
Views: 537
23 Dec, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets