Add Poetry

سیاست کا لگا بازار دیکھو

Poet: purki By: muhammad hassan, karachi

سیاست کا لگا بازار دیکھو
ہر پارٹی کا نیا انداز دیکھو

عوام کو پھنسانے کے لئے
سیاست کا سجا بازار دیکھو

سنوار کر لائے ہیں سب اپنا منشور
پُرانے کھلاڑیوں کا نیا شاہکار دیکھو

٦٥ سالوں سے جنہوں نے خود نہ بدلا
وہ کیا خاک بدلے گا نیا پاکستان دیکھو

اگر تم چاہتے ہواس ملک میں انصاف کی حکومت
تو ان کمبخت لٹیروں کو ایک بار ٹھکرا کر دیکھو

اگر یہ ظالم دوبارہ آگئے تمھارے سروں پر
تو یہاں کچھ بھی نہیں بچے گادستور دیکھو

یہاں شریف روتا ہے اور کمینہ ہسنتا ہے
قدم قدم پہ غریبوں کو نچوڑنے کا ہتھیار دیکھو

حکومت نے لگادیا ہے سب کو لائنوں میں
اب انکے کرپشن پہ ہے کون چوکیدار دیکھو

زرداری اور افتخار دونوں جمہوریت کے حامی
غریب عوام کواب کون بچائے گا فی الحال دیکھو

لوٹ کھسوٹ کا نظام ہے اس ملک میں
ہر چیز مافیا کے کنٹرول میں اے اللہ دیکھو

 

Rate it:
Views: 422
19 Dec, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets