Add Poetry

سیاست کو چھوڑو ریاست کو بچالو

Poet: شیخ خالد زاہد By: شیخ خالد زاہد, Karachi

کچھ وقت کے لئے سیاست سے باز آجائیے
اور ڈوبتی ہوئی ریاست کے پاس آجائیے

اپنی اپنی کرسیوں کو بچانے والوں
وطن عزیز کو کھانے والوں

گھر بار ہمارے ڈوب گئے ہیں
ہاتھوں سے ہمارے،بچے چھوٹ گئے ہیں

ہمارے پاس آہیں ہیں سسکیاں ہیں
اور ساتھ تمھاری جھوٹی تسلیاں ہیں

ہم کہاں ہیں اب تو ہمیں معلوم نہیں
دریا میں ہیں یا سمندر میں معلوم نہیں

چھت آسمان ہے اور پانی پر بسیرا ہے
باقی تو سب طرف بس اندھیرا ہے

تصویریں بھی بن رہی ہیں
ویڈیو بھی چل رہی ہیں

کوئی بچے کی لاش دیکھارہا ہے
کوئی گور دبی زندگی کا ساتھ نبہا رہا ہے

تم کیسے سمجھو گے دکھ درد کے معنی
تم کو تو لگتی ہے یہ سب ایک کہانی

جو ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر
تم نے اپنے بچوں کو ہے سنانی

ہماری آنکھیں تمھارا تعقب کریں گی
ابر جو رحمت بن کر برستا تو ہے

میسر ہے تمیں زمین شکرمنالو
مل رہا ہے جو وقت تو رب سے نبہا لو

سیاست ہوتی رہی ہے ،پھر ہوتی رہے گی
یہ جنتا رہے گی تو پھر ہوتی رہے گی

Rate it:
Views: 699
26 Aug, 2022
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets