Add Poetry

سیلفی لیتا ہوں۔۔۔۔

Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

کہیں آٶں یا پھر جاٶں، سیلفی لیتا ہوں
میں جو بھی گُل کھلاٶں، سیلفی لیتا ہوں

حصول ہے جنت کا، ماں باپ کی خدمت
پاٶں ان کے جب دباٶں، سیلفی لیتا ہوں

صفائی میں دانتوں کی، چاہے ہفتے گزار دوں
پیسٹ برش پہ جب لگاٶں، سیلفی لیتا ہوں

بیوی ہو مطمن میری، پکے ثبوت سے
کھانا جو دوستوں میں کھاٶں، سیلفی لیتا ہوں

سلام لوں یا نہ لوں، عزیز و اقارب سے
مگر فنکشن میں جب بھی جاٶں، سیلفی لیتا ہوں

فکر آخرت کے لئے کرتا ہوں، ٹیگ سبھی دوست
جنازہ جب بھی کوئی اُٹھاٶں، سیلفی لیتا ہوں

Rate it:
Views: 713
08 Nov, 2016
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets