Add Poetry

شادی سے پہلے

Poet: Muhammad Zia Siddiqui By: Muhammad Zia Siddiqui, IslamAbad

تھا ہم پہ بھی شباب مگر شادی سے پہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

صد شکر اب جو روکھی بھی مل جائے وقت پر
کھاتے تھے ہم کباب مگر شادی سے پہلے

آتی ہیں یاد مجھ کو گزری ہوئی وہ باتیں
وہ مسکراتا چہرہ اور چاندنی کی راتیں

ہاتھوں میں تھے گلاب مگر شادی سے پہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

اب سوچتا ہوں کتنا یہ شوق مہنگا تھا
پورے سال کی تنخواہ کا صرف ایک لہنگا تھا

سوچا نہ یہ حساب مگر شادی سے پہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

کوئی پیار کی ہو ساعت جھوٹا خیال ہے
بیگم سے اونچی بات توبہ مجال ہے

دیتے تھے ہم جواب مگر شادی سےپہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

جو کام تھے ادھورے ادھورے ہی رہ گئے
شادی کے اتنے خرچے جوڑوں میں بہہ گئے

صدیقی کو ابا میاں یہ بات کہہ گئے
تھا تو بڑا خراب مگر شادی سے پہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

Rate it:
Views: 1087
03 Dec, 2008
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets