Add Poetry

شادی میں لوٹ کر کھانے کے رہنما اصول

Poet: purki By: m.hassan, karachi

شادی ہو یا ولیمہ مہندی ہو یا سالگرہ
آئیں آپ کو بتائیں لوٹ کر کھانے کا طریقہ

ان پر عمل کروگے تو کبھی نہ رہے گا فاقہ
آپ کو ملے گا ایسے موقعوں پر خوب افاقہ

کھانے کے قریب والی میز پکڑیں ہمیشہ
اک آدھ بچوں کو اپنے ساتھ رکھو ہمیشہ

چوکنا رہ اور ویٹر کی پوزیشن پہ نظر رکھ
پانی کے بہانے اٹھ کر کونٹر کے قریب پہنچ جا

جن کے آگے کھانے سے آپکو شرم آتا ہو
ان لوگوں سے کوسوں دور رہو ہمیشہ

ایسے موقعوں پر ہوتا ہے اک حشر کا سماں
پھر بھی کوئی گاڑھے ہوئے ہوں آپ پہ نظر

ایسے میں اپنے بچوں کو ڈانٹنا شروع کر
کہ دیکھو بیٹا کھانوں کا ڈھیر نہ لگایا کر

خیال رہے کفگیر آپکے دوست احباب کے ہاتھوں میں رہے
لگا دے کسی کو سالن لوٹنے پر اور کسی کو بریانی پر

کسی کو سلاد پر اور کسی کو سویٹ پر
غرض جتنے ڈش ہیں یہاں اتنے ہی بندے ڈھونڈ کر

اپنے پلیٹ میں اتنا بھر کہ دوبارہ کچھ ملنا ہی نہیں
دوسری بار پھر اتنا بھر کہ پہلے کچھ ملا ہی نہیں

پہلا حملہ روسٹ،باربی کیو اور فرائی فش پہ کر
دوسرا حملہ آئس کریم، قلفی،کھیراور بوتلوں پہ کر

ہرسپاہی کا حملہ ایسا ہو کہ میداں بالکل صاف ہوجائے
دشمن کے لئے کچھ چھوڑدینا یہ سپاہی کی شان نہیں

ٹیبل پلیٹوں سے بھر جائے تو فوراً جگہ چینچ کریں
ٹیبل بوتلوں سے بھر جائے تو فوراً نیچے شفٹ کریں

جتنے پیسے لفافے میں ہوں اس سے زیادہ دھوم مچائیں
دعوت سے ایک دن پہلے کھانا پینا بالکل چھوڑ دیں

دوستی،رشتہ داری اور دشمنی کی ساری کسر پوری کریں
دیکھو یہ سنہری موقع میسر ہے یہاں پھر تم کہاں اور ہم کہاں

Rate it:
Views: 394
15 May, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets