Add Poetry

شاعر حاضر ہوں !!!!!!!!!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ١

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

شاعر جمع ہیں بزم سخن ہے سجی ہوئی
فقروں کی فکر وغور میں جاں پر بنی ہوئی

کافی کی طرح کیف میں لبریز قافیے
شیروں کی طرح شعر کے پر ہول سلسلے

یہ میر نے کیا ایک غزل اس پہ کہی ہے
عطار کے لونڈے کی دوا خوب بکی ہے

وہ درد کسی درد سے گبھرا کے اٹھے ہیں
افسردہ شعر سارے ڈگمگا کے اٹھے ہیں

آتش نے کی جو دھیرے سے بلبل سے گفتگو
بلبل کا خاوند ہو گیا آتش کے روبرو

آتش نے بچائی بڑی مشکل سے آبرو
عمر عزیز کٹ گئی کرتے ہوئے رفو

لو آ گئے وہ داغ ندامت لئے ہوے
“یا وہ جگہ بتا دے“ کی حسرت لئے ہوے

غالب پڑے ہیں حقے کا ساماں کئے ہوے
لیٹے ہیں بس تصور جاناں کئے ہوئے

بھاڑوں میں کہیں پھینک چکے انتظار کو
اب کوستے ہیں آرزوئے وصل یار کو

Rate it:
Views: 671
01 Dec, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets