Add Poetry

شاعرانہ چیرہ دستیاں

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, KARACHI

یاں شکا یت تو ہم نہیں کر تے
پھر بھی شکوہ زباں پہ آتا ہے

سارے جگ میں ہم ہی نظرآ ئے
روز آ کر وہ کیو ں ستا تا ہے

ٹینٹوا ہی ہما را فا رغ تھا
جب بھی چا ہے اسے دباتا ہے

شہد کا ہے بنا ہوا شا ئد
آ کے بھیجا وہ چاٹ جا تا ہے

ایک الو کے ہم ہی پٹھے ہیں
را ت کو دیر تک جگا تا ہے

ہم ہی بھرتے ہیں اسکے سارے بل
اپنا خرچہ وہ یوں بچا تا ہے

اک دفعہ گھر میں ساتھ لا ئے تھے
اب وہ پوچھے بنا ہی آتا ہے

ہم مروت میں کچھ نہیں کہتے
وہ ہے سر پر چڑھا ہی آتا ہے

ہم نے تعریف کیا کری اسکی
وہ تو پھولے نہیں سماتا ہے

ہم سے کھانے کی روز فرمائش
اپنے گھر کچھ نہیں پکاتا ہے

اسکے گھر جیسے لوڈ شیڈنگ ہو
موم بتی سے کام چلاتا ہے

اپنے گھر ہاتھ سے جھلے پنکھا
آکے اے سی ادھر چلاتا ہے

میتوں میں جو گر چلا چائے
چٹکلے چھوڑ کر ہنساتا ہے

ہم تو جل جل کے راکھ خاک ہوئے
پھر بھی آکر وہ دل چلاتا ہے

شاعری کا اسے ہے شوق بہت
سخن کی محفلوں میں جاتا ہے

دوسروں کی غزل کے مصرعوں سے
اپنی غزلیں نئی بناتا ہے

اس پہ طرہ کے شعر اشہر کے
اپنے کہہ کر ہمیں سناتا ہے

Rate it:
Views: 376
15 Mar, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets