Add Poetry

شاہوں سے کہیں بڑھ کے غلاماں محمد

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

شاہوں سے کہیں بڑھ کے غلامان محمد
کون و مکاں کی ندرتیں فیضان محمد

آنسو میرے رکنے کا کبھی نام نہ لیتے
ملتا نہ اگر شوق کو دامان محمد

سینے میں کوئی خواہش دنیا نہیں رہی
دل جب سے میرا ہو گیا مہمان محمد

والیل ۔ والضحی تو کبھی چشمہء کوثر
گردوں کا سارا حسن ہے دربان محمد

جس شان بے بہا کی قسم کھائی خدا نے
لفظوں میں بیاں کیسے ہو وہ شان محمد

بس اک یہی اعزاز ہی کافی ہے حشر میں
ہے بندہء ناچیز ثناخوان محمد

Rate it:
Views: 320
29 Jul, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets