Add Poetry

شباب رخصت ہوا جا رہا ہے

Poet: rizwana By: rizwana, toronto

آئنہ منہ چڑھا رہا ہے
دھیرے دھیرے مسکا رہا ہے
شباب رخصت ہوا جا رہا ہے
نہ رہی آنکھیں وہ بات کرتی
نہ گالیں گلنار سی
نہ لعل شربتی سے ہونٹ
نہ سنہری روپہلی زلفیں
نہ وہ پیار کی کہانی
نہ دریا سی روانی
نہ بل کھاتی کمریا
نہ رہی وہ بالی عمریا
نہ وہ چال رہی مستانی
جو کرتی دلوں پہ حکمرانی
نہ وہ قد سرو کا بوٹا
چین جس لکھہوں کا لوٹا
مانو کے میں تھی رانی
نہ رہی الہڑ جوانی
نہ باتوں میں وہ شیطانی
نہ رہی راتیس سہانی
وہ چاند چمکتا چہرا
اکھیوں پہ پلکوں کا پہرا
کمان سے وہ ابرو
دیتے تھے جان گھبرو
پر اب آئنہ مسکرا رہا ہے
آئنہ آئنہ دکھلا رہا ہے
کیں تو تلملا رہا ہے عروج کو زوال آ رہا ہے
اصول ے قدرت سمجھا رہا ہے
آئنہ منہ چڑھا رہا ہے
دھردھیرے مسکرا رہا ہے
شباب رحصت ہوا جا رہا ہے

Rate it:
Views: 376
30 Jul, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets