اِک تیرگی ظلمات تھی حضرتِ انسان پہ طاری
گُذرے صد ہائے شب و روز رُشد و ہدایت سے عاری
اصحابِ موّحد نے تسلسُل سے کی جو گِریہ و زاری
تقصیریں ہوئیں معاف، مہربان ہوا خالقِ باری
اِک رات عجب رات ہوئی سب سے الگ سب سے نرالی
اُس رات کی حُرمت ہے ہزار ہا رات پہ بھاری
دستورِ خداوند ہوا اُسی رات کو جاری
برسیں اس شب بارانِ رحمتِ باری
اِک جشن فقیدِ مثل ہو، ہوا فرمان یہ جاری
کر لو اس رات کے لئے تُم اہتمام و تیاری
ارواحِ مقّدس مسکنِ عالمِ بالا
ہَوں شاملِ جشنِ طرب، زمین پہ اُن کو اُتارا
تا وقتِ سحریہ جشنِ فیض رہیگا جاری و ساری
اسی شب کے سبب قسمتِ انسان، رب نے سنواری