Add Poetry

شرف میزبانی

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

مال وزرکی تمناہے نہ اقتدارکی چاہت ہے
عشاق محبوب کوفقط مصطفی کے دیدارکی چاہت ہے

معراج کی شب جبرائیل نے عرض کی یہ آقا سے
ملاقات کرولامکاں میں آج تمہارے پروردگارکی چاہت ہے

حشرکے دن بھی بنوں میں ہی سواری آقاکی
کہنے لگاجھوم کربراق مجھ بے قرارکی چاہت ہے

پوچھاجوحاجیوں سے جارہے ہوکیوں حج پر
کہنے لگے کہ دیکھنے شہرمحبوب مسکن سرکارکی چاہت ہے

مالکان حوض کوثرپریزیدیوں نے بندکردیاپانی
اہلبیت کوپلائے پانی یہ عباس علمدارکی چاہت ہے

خیمے میں آئے حسین یوں عرض کی زین العابدین نے
دیں اجازت میدان میں جانے کی بیمارکی چاہت ہے

بوقت ولادت سجدے میں آقانے لامکاں کی رفعتوں پر
مانگی ہے دعایارب بخشش امت گناہ گارکی چاہت ہے

انبیاء ،اولیاء،مسلمان سب چاہتے ہیں رضااللہ تعالیٰ کی
اللہ تعالیٰ کورضائے شفیع روزشمارکی چاہت ہے

شرف میزبانی عطاء کیا ہے آقانے ابوایوب انصاری کو
جلوہ کریں میرے گھرمیں ہروفادارکی چاہت ہے

قدرومنزلت امت مصطفی پوچھئے جبرائیل سے پل صراط پر
گزرے پروں سے میرے فرشتوں کے سردارکی چاہت ہے

بھیجتا رہے درودوسلام نبی پرکثرت سے صدیق ؔ وہ
جنت میں جسے محبوب کے قرب وجوارکی چاہت ہے

Rate it:
Views: 303
19 Sep, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets