شعر لکھنے سے پہلے شعر پڑھنے سے پہلے
سانس بھرنے سے پہلے، کلمہ پڑھنے سے پہلے
نام صرف الله کا، ہو زبان پہ میری
ناؤ ترنے سے پہلے، زینہ چڑھنے سے پہلے
روح اڑنے سے پہلے، آنکھ مندنے سے پہلے
نام صرف الله کا، ہو زبان پہ میری
آس مرنے سے پہلے، دل کے ٹھرنے سے پہلے
جام بھرنے سے پہلے، جاں نکلنے سے پہلے
نام صرف الله کا، ہو زبان پہ میری
آنکھ بھرنے سے پہلے، آنسو گرنے سے پہلے
کوچ کرنے سے پہلے، عمر مرنے سے پہلے
نام صرف الله کا، ہو زبان پہ تیری