Add Poetry

شوق دیدار

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

ظہور آفتاب رسالت سے پہلے تھے ظلمتوں کے اندھرے چھائے ہوئے
حسن کردارکے اجالوں میں آتے ہیں تاریکیوں کے ستائے ہوئے

وادی ء عشق میں رکھ کے قدم حضرت بلال یوں گویا ہوئے
ملکیت ہے جان مصطفی کی دل ہوں ان سے لگائے ہوئے

دیکھ کے پتھر شکم نبوت پرصحابی سے نہ دیکھا گیا
آؤچلیں سب بردعوت جابرہیں سب کی پکائے ہوئے

شوق دیدارمیں چھپائی بکری حلیمہ کی جنگل کے شیروں نے
پیش کرکے رسول پاک کوکھڑے تھے سرجھکائے ہوئے

عرش بھی کہوں قلب موء من کو مدینہ بھی کہہ کرپکاروں
جلوہ گرہیں اس میں مصطفی رب کائنات ہے سمائے ہوئے

قابل نہیں ہیں ہم کسی رعایت کے کردارہی کچھ ایسے ہیں
بطفیل رحمت حبیب کبریاء رب ہے تباہی سے بچائے ہوئے

معیارمحبت صدیق ؔ دیکھیے سرورکونین کا احساس امت عاصی دیکھیے
اٹھے گی جب اپنی قبروں سے بوجھ گناہوں کے اٹھائے ہوئے

Rate it:
Views: 377
04 Mar, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets