Add Poetry

شوق ہے زیارت روضہ حضوراقدس کا

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

شوق ہے زیارت روضہ حضوراقدس کا
حال دیکھئے شدت عاشقی و تجسس کا

انتظار دو بھر ہونے لگا ہے، اے یارب
برسوں کی مرادیں تو پوری کر دے، اے یارب

کب نصیب چمکے پرواز کے لئے میرے
ہاتھ بھی اٹھاؤں اعزاز کے لئے میرے

آرزو یہی ہے پڑھ لوں سلام جی بھر کے
در نبی پہ جا کے کر لوں قیام جی بھر کے
آپ کی شفاعت حاصل ہو روز محشر میں

اور جام کوثر مل جائے بھی مقدر میں
خاک لاؤں ناصر بھر کے طیبہ کی میں تو
گرد کو بدن پہ مل لوں مدینہ کی میں تو
 

Rate it:
Views: 555
19 Sep, 2021
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets