شکایت
Poet: سید شاہد جیلانی By: Sayed Shahid Jilani, Ghotkiیہ کس مقام پہ آئی ہے زندگی اپنی
رفیق رہ گۓ اپنے اور نہ خو شی اپنی
کیا پیوست جنہیں دل میں آرزو کی طرح
اُنہی سے بارھا گھایل ہوئی خودی اپنی
نہ پرکھنے کا ہُنر ہے نہ تجارت کا فہم
ہمیں تو راس نہ آئی یہ سادگی اپنی
لکھوں تو کیسے مراسِم پہ اِہلِ درد کہ اب
نہیں اُس موج پہ اب کہ ادآئگی اپنی
بزمِ یاراں میں وہ شیِریِں وہ سُخن اب نہ رہا
خِزاں میں جیسے اُجڑ جاۓ ہر کلی اپنی
More Friendship Poetry






