Add Poetry

شہرمحبوب

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

زبان پہ جس کی ہے گفتگومدینے کی
ہے اس کے دل میں جستجومدینے کی

کھائی اللہ نے مسکن مصطفی کی قسم
بتائی ہے عاشقوں کوعظمت وآبرومدینے کی

آمدحبیب سے دورہوئے دنیاسے اندھیرے
پھیلی ہوئی ہے یہ روشنی چارسومدینے کی

مہک جاتی ہے جگہ گزریں جہاں سے آقا
بسی ہوئی ہے آج بھی خوشبومدینے کی

سنتے ہی ذکرمدینہ ہوتی ہیں آنکھیں آبدیدہ
رکھتے ہیں کتنی محبت دیکھوآنسومدینے کی

چاہتے ہیں چاہنے والے رکھتے ہیں تمنایہی
دیکھیں رونقیں گنبدخضریٰ کے روبرومدینے کی

مقام ہے ادب کایہ تقاضاہے ادب کا
کریں جب بھی باتیں کریں باوضومدینے کی

پوچھاراستہ احمدپورکاگنبدخضریٰ دکھادیا
دکھارہے ہیں راہیں سلطان باہومدینے کی

الفت بطحاکاکرتے ہیںیوں بھی اظہار
سجاتے ہیں عشاق محفلیں کوبہ کومدینے کی

شہرمحبوب میںآتی نہیں مایوسی کی خزاں
آرہی ہے مسلسل صدا لاتقنطومدینے کی

آجائے گامدینے سے بلاوابھی ایک دن
کرتے رہیے صدیقؔ دل سے آرزومدینے کی

Rate it:
Views: 422
26 Aug, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets