گند گی کا بھی کچھ علا ج کر یں
صا ف گلیو ں کا بھی رواج کریں
ذ ہنیت اب عوام بد لیں بھی
کچھ تو تبدیل یہ سماج کر یں
شہر کی ٹو ٹی پھو ٹی سڑ کوں پر
مر ضِ دند اں کا مت علاج کریں
لڑنے بھڑ نے سے کیا ملا اب تک
مل کے رہنے کا اب رواج کریں
مسکرا نا بھی سیکھ لیں شہری
ٹھنڈا میٹھا ذ را مزاج کریں
اپنے مسعود روز و شب بد لیں
عقل و محنت کا اب رواج کریں