Add Poetry

صحافی لفافہ نہیں لیتا

Poet: usman ahsan By: Usman Ahsan, Liverpool

دوستو ہر خبر و تجزیہ کی تحقیق ہے لازم
ہر اینکر و صحافی قابل اعتماد نہیں ہوتا

سیاہ کو کریں سفید سفید کو بنائیں کالا
انھیں کونسا اس سب کام کا بل ہے آتا

روز بدلیں یہ پینترا نت نبھائیں یہ وفاداریاں
عثمان دعوی پھر کہ صحافی لفافہ نہیں لیتا

ان پر لگے الزام تو کرتے ہیں تقاضہ ثبوت کا
خود دن رآت ہر صاحب کردار کی دستار ہے اچھالتا

ہم سے مت الجھو نہ کرو بات تم ثبوت کی
عکس لفافے کا تمھاری آنکھوں میں ہے نظر آتا

تنقید تمھاری سرآنکھوں پر مگر حسد تو نہ کر
کاش حاسد رقیب میرا تھوڑا سا قد اپنا ہی بڑھاتا

Rate it:
Views: 537
21 Nov, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets