Add Poetry

صداقت پر رہیں قائم یہ ہی ممکن بنانا ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai

صداقت پر رہیں قائم یہ ہی ممکن بنانا ہے
کبھی حق کو چھپائیں تو کلیجہ منہ کو آنا ہے

بجھائیں آگ نفرت کی تقاضا وقت کا یہ ہے
کسی کا دل دٌکھانا جان پر یہ بن ہی آنا ہے

نظر سب پر پڑے یکساں بچیں تفریق سے ہر دم
زیاں نہ ہو کسی کا بس یہی لازم بنانا ہے

یہ گزرے زندگی بس بندگی پر یہ تمنا ہو
جو ہو نہ بندگی تو رنج میں بس ڈوب جانا ہے

نظر ہو اپنی منزل پر قدم بڑھتے چلے جائیں
رہیں ثابت قدم تو مشکلیں آسان پانا ہے

ملے نہ کوئی تشنہ لب اثر کی یہ ہی کوشش ہے
تو بس ساقی گری میں نہ کوئی تفریق لانا ہے

Rate it:
Views: 1
11 Dec, 2024
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets