Add Poetry

طنز کرنا ہے مجھ پر اجی کیجئے

Poet: علیؔ زریون By: ساجد ہمید, Quetta

طنز کرنا ہے مجھ پر اجی کیجئے
کر رہے ہیں سبھی آپ بھی کیجئے

ایویں دھوکے میں ہی ماری جاؤں نہ میں
اس لگاوٹ میں تھوڑی کمی کیجئے

میں غلط بات بالکل نہیں مانتی
بات کرنی ہے جو بھی ،کھری کیجئے

آپ کیوں کر رہے ہیں مرے واسطے آ
آپ اپنے لئے شاعرى کیجئے

آ گئے آپ کے آستانے پہ ہم
اب بری کیجئے یا بھلی کیجئے

میں کہاں روکتی ہوں ستم سے بھلا
کیجئے کیجئے سو ستم .. ! کیجئے

جان بھی دیجئے ،جان بھی لیجئے
دیکھ بھی لیجئے ، بات بھی کیجئے

اب کوئی نقش فریاد کرتی نہیں
جیسے چاہیں جسے کاغذی کیجیے

حشر کے دن پہ کیوں ٹالتے ہیں مجھے ؟؟
جو بھی کرنا ہے میرا ابھی کیجئے

آپ اس کے سوا کر بھی سکتے ہیں کیا ؟
غصہ جو کر رہے ہیں ،یہی کیجئے

چلئے غالب نہیں ،کیا ہوا ؟ میں تو ہوں
آئیے ! مجھ پہ طعنہ زنی کیجئے

اب جو روتے ہیں آپ اپنے حالات پر
اور درویش سے دشمنی کیجئے

کیا حسد بھی کوئی کام کرنے کا ہے ؟؟؟
دلبری کیجئے عاشقی کیجئے

میرے ہم عصر تنگ آ کے کہتے ہیں یوں
کوئی تدبیر اس لڑکی کی کیجئے

لیجئے !! چھوڑتی ہوں میں کار - سخن
میری جانب سے بھی آپ ہی کیجئے

Rate it:
Views: 3974
07 Jan, 2022
Related Tags on Ali Zaryoun Poetry
Load More Tags
More Ali Zaryoun Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets