طوافِ کعبہ

Poet: Bushra Babar By: Bushra Babar, islamabad

دیکھا جو میں نے کہ خالی تھا کعبہ
دل رو پڑھا تھا کیوں خالی ہے کعبہ

فقط بس ایسے کہ وقت تھم گیا ہو
پر لگا اب بھی میرا ہے ایمان تازہ

بظاہر رُکا تھایوں ہی طوافِ کعبہ
پر چشمِ دل نے یہ مانا نہیں تھا

اور بس صرف اہلِ نظر نے دیکھا
طوافِ ملائک تھا ہر سوئے کعبہ

ہر طرف تھا جاری طوافِ کعبہ
اور حاضر تھے فرشتے ہر سمتِ کعبہ

بھلا کیسے رُک سکتا ہے طوافِ کعبہ
مخافظ جو اِس کا ہے خود ربِ عالٰی

کہ جب تک یہ ارض و سماں ہے باقی
صدا یوں ہی بستا رہے گا کعبہ

Rate it:
Views: 616
08 Mar, 2020
More Religious Poetry