Add Poetry

عاشق ِ رسول ﷺ حضرت صوفی مبارک علی قدس سرہ کی منقبت

Poet: ahsan sailani By: ahsan sailani, Faisalabad

سوز عشق ِ محمد ﷺ کی قندیل ہیں ،راز ِ اُلفت ہیں حضر ت مبارک علی ؒ
عاشق ِ مصطفی ٰ ! آپ اہلِ وفا ! دیں کی نصرت ہیں حضرت مبارک علی ؒ
آپ ؒ عشق ِ محمد ﷺ میں مجذوب تھے اور حریم ِ فنا میں ہی محجوب تھے
اُولیائے اجابت کےمرغوب تھے ،عاشقان ِ محمد ﷺ کے محبوب تھے
صاحبان ِ نظر جانتے ہیں فقط کس کی صور ت ہیں حضرت مبارک علی ؒ
سوز ِ عشق ِ محمد ﷺ کی قندیل ہیں ،راز ِ اُلفت ہیں حضرت مبارک علی ؒ
آپ ؒ نے اک نظر سے شب ِ تار کو ،دیکھتے ہی چراغ ِ سحر کردیا !
وہ جو راز ِ دروں تھا نہاں روح میں ،بے خبر تھا بشر ،باخبر کردیا
دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا کردیا ،اک کرامت ہیں حضرت مبارک علی ؒ
سوز ِ عشق ِ محمد ﷺ کی قندیل ہیں ،راز ِ اُلفت ہیں حضرت مبارک علی
قادری چاند ہے مرحبا !مرحبا !آسمان ِ ولایت پہ روشن ہوا
نام اُن کا رہے گا قیامت تلک ، داستانِ محبت پہ روشن ہوا
خان صاحب ؒ کے دردِ جگر کی ضیا ! جان ِ برکتؒ ہیں حضرت مبارک علی ؒ
سوز ِ عشق ِ محمد ﷺ کی قندیل ہیں ،راز ِ اُلفت ہیں حضرت مبارک علی
اُن کی عظمت پہ مُہرِ دوامی لگی جو محمد ﷺ کے در کے گدا بن گئے
یہ جہاں اُن کا ہے ،وہ جہاں اُن کا ہے ،وہ فدائی جو اہل ِ وفا بن گئے
اس قلندر کیا پوچھتے ہو سنو ، سوز ِ الفت ہیں حضرت مبارک علی ؒ
سوز ِ عشق ِ محمد ﷺ کی قندیل ہیں ،راز ِ اُلفت ہیں حضرت مبارک علی

Rate it:
Views: 708
01 Oct, 2016
Related Tags on Pakistan Poetry Poetry
Load More Tags
More Pakistan Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets