عجب مزا شراب طہور میں اٹکا
اک مولوی جو پیلو حور میں اٹکا
تھانے کو اک شرابی میخانہ سمجھ بیٹھا
اسے کہتے ہیں آسمان سے گرا کجھور میں اٹکا
اسے کہو کہ مرغی بھی کھائی جاتی ہے
کہ میزبان ہے دال مسور میں اٹکا
جب سے اک نئی پڑوسن آئی ہے
جیدی عجیب ذہنی فطورمیں اٹکا