Add Poetry

عداوت لیئے ہوئے

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, KARACHI

نظروں میں خون دل میں عداوت لیئے ہوئے
وہ پھر سے اٹھ کھڑا ہے بغاوت کیئے ہوئے

رہزن کو روکنے کی دہائی تو دی مگر
تخریب کے اشارے تھے کیونکر دیئے ہوئے

رستے ہوئے زخم کا بتاتا ہے وہ علاج
جسکے کریدنے سے زخم یہ ہرئے ہوئے

کینہ بغض چھپائے وہ غم میں شریک ہے
لذت سے دیکھتا ہے میرے گھر جلے ہوئے

دست دراز آیا ان ہی چاکوں کی طرف
ذلت کے اس نگر میں تھے اب تک سلے ہوئے

مردے اکھاڑتا ہے لگانے کے واسطے
بہتان رہ گئے تھے جو باقی بچے ہوئے

تجھ سے جو مل گئے وہ سبھی پاک و صاف ہیں
جیسے کے دودھ سے ہوں فرشتے دھلے ہوئے

کسطرح جا کے انکو منائے اشہر وہاں
اپنے موقفوں پہ ہیں اب تک اڑے ہوئے

Rate it:
Views: 270
26 Feb, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets