میرے خامۂ خام کو
نعتِ شہ ابرار کا
عزمِ جنوں انگیز ہے
اوصاف آقا آپ کے
فکرو تخیل سے ورا
لاریب! آقا آپ ہیں
ممدوحِ خلّاقِ جہاں
پھر کس طرح انساں کرے
مدح وثنا کا حق ادا
یہ سوچ کر کرتے ہیں سب
آپ کا ذکر ِجمیل
ہوں آپ راضی اور خدا
ہوں آپ راضی اور خدا