Add Poetry

عشق سر پہ سوار رہتا ہے

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

عشق سر پہ سوار رہتا ہے
بس ترا انتظار رہتا ہے

پاس ہوتے ہوئےنہیںہوتا
دور کتنا تو یار رہتا ہے

میری آنکھوںکےسامنےرہیئے
دل بڑ ا بے قرا ر رہتا ہے

بن ترے بےکلی سی رہتی ہے
دھڑکنوں پہ غبار رہتا ہے

جو پلاتے ہو تم نگاہوںسے
دیر تک اک خمار رہتاہے

ہجر میں اب ترے یہ عالم ہے
د ل صدا اشک بار رہتا ہے

حوصلے ساتھ چھوڑ جاتے ہیں
درد اب بے شما ر رہتا ہے

میں اکیلی نہیں مرے ہمراہ
چاند بھی سوگوار رہتا ہے

عشق کرکے غزل یہ جاناہے
جو کر ے وہ خوار رہتا ہے
 

Rate it:
Views: 572
08 Oct, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets