Add Poetry

عشق شناس

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

جسے پیارے نبی کی عظمتوں کاپاس نہیں
جنت توکیا دنیابھی اسے راس نہیں

معرفت حق کے واسطے ضروری ہے پہچان اپنی
مانے جوعقل کی وہ عشق شناس نہیں

کیانہ جائے سرشارحب رسول ہوکر
بے جان ہے عمل کی کوئی اساس نہیں

داغدارہے سیاہی کے دھبوں سے کتاب زیست
پیش کرسکیں زندگی کاایسااقتباس نہیں

کیا اعتبارکیاجائے اس کے ایمان کا
جس مسلمان کوہمسائے اپنے کا احساس نہیں

محروم رہے گامحشرمیں جنت سے وہ
حسین کے غم میں ہواجواداس نہیں

حج عمرہ کرنے کی تمناہی عبث ہے
دیدارمحبوب کی گردل میں آس نہیں

کرکے متاع نچھاوربتایا صدیق اکبرنے
محبت کے سودے میں آتا کبھی لاس نہیں

مت ڈرائیں میلادمنانے والوں کوقیامت سے
ان دیوانوں میں محشرکا خوف وہراس نہیں

دیدارکے شربت سے ہی سیراب ہوں گے
بجھاسکیں اورمشروب یہ وہ پیاس نہیں

صدیق ؔ زبان مصطفی کے میٹھے میٹھے پھولوں جیسی
شہدمصری میں بھی پائی جاتی مٹھاس نہیں

Rate it:
Views: 347
01 Jul, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets