عشق میں جاننا ضروری ہے
کیا نہیں اور کیا ضروری ہے
کام لیجئے دماغ سے لیکن
دل سے بھی مشورہ ضروری ہے
دار ظلمت میں روشنی کے لئے
نسخۂ کیمیا ضروری ہے
چھیڑ کر چھوڑ نے میں خطرہ ہے
سانپ کو مارنا ضروری ہے
رشتہ رکھیے مسرتوں سے مگر
غم سے بھی رابطہ ضروری ہے
خامشی اچھی چیز ہے لیکن
وقت پر بولنا ضروری ہے
جو بھی پتھر صفت ہیں ان سے ذرا
آئینو فاصلہ ضروری ہے
آرزو ہے اگر گلابوں کی
شاخ گل سے وفا ضروری ہے