عشق میں عار نہیں ہے پیارے
تُو بیمار نہیں ہے پیارے
موجیں تجھ کو کھینچ رہی ہیں
منزل پار نہیں ہے پیارے
ہار گیا تُو پیار کی بازی
یہ تو ہار نہیں ہے پیارے
ہستی میں ہو ساز کہاں سے
دل ہی تار نہیں ہے پیارے
حمْد کروں تَو خوش رہتا ہے
تُو بھی یار نہیں ہے پیارے