Add Poetry

عشق میں نے لکھ ڈالا قومیت کے خانے میں

Poet: عامر امیر By: Dania, Karachi
Ishq Mein Ne Likh Dala Qomiat Ke Khanaay Mein

عشق میں نے لکھ ڈالا قومیت کے خانے میں
اور تیرا دل لکھا شہریت کے خانے میں

مجھ کو تجربوں نے ہی باپ بن کے پالا ہے
سوچتا ہوں کیا لکھوں ولدیت کے خانے میں

میرا ساتھ دیتی ہے میرے ساتھ رہتی ہے
میں نے لکھا تنہائی زوجیت کے خانے میں

دوستوں سے جا کر جب مشورہ کیا تو پھر
میں نے کچھ نہیں لکھا حیثیت کے خانے میں

امتحاں محبت کا پاس کر لیا میں نے
اب یہی میں لکھوں گا اہلیت کے خانے میں

جب سے آپ میرے ہیں فخر سے میں لکھتا ہوں
نام آپ کا اپنی ملکیت کے خانے میں

Rate it:
Views: 782
03 Apr, 2021
Related Tags on Amir Ameer Poetry
Load More Tags
More Amir Ameer Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets