Add Poetry

عشق نبیﷺ نے دل میں دھو میں مچائیاں ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

عشق نبیﷺ نے دل میں دھو میں مچا ئیاں ہیں
میرے لبوں پہ ان کی مدحت سرائیاں ہیں

جن راستوں پہ ان کے نقش قدم سجے ہیں
عشاق نے وہیں پی آنکھیں بچھا ئیاں ہیں

لاریب ہے یہ صدقہ سرکار دوجہاں کا
جو راحتیں ہمارے ھصے میں آئیاں ہیں

دنیا کے رنج و غم سے آزاد ہوگی ہوں
جب سے تمہاری یادین دل میں سمائیاں ہیں

مہتاب و مہر و انجم دیتے ہیں سب گواہی
ہر شے میں تیری آقا جلوہ نمائیاں ہیں

باد صبا ہی تنہا نغمہ سرا نہیں ہے
برگ و شجر نے ان کی نعمتیں سنائیاں ہیں

اصحاب با صفا کی وشمہ جی سب ادائیں
کردار مصطفے کی صورت نمائیاں ہیں
 

Rate it:
Views: 2
28 Dec, 2024
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets