Add Poetry

عشق کامل

Poet: عبدﷲ احمد خان By: عبدﷲ احمد خان, Karachi

الہی اب میں چاہتا ہوں ترا عشق کامل
عشق بھی ایسا کہ بن جاؤں ترا ولی کامل

اعمال نامہ تو میرا گناہوں سے ہے سیاہ
فقط تری ہی محبت ہے میری زندگی کا حاصل

جو عشق مجازی کو چھوڑ کے عشق حقیقی کو کرے اختیار
میری نظر میں فقط وہی شخص ہے زمانہ کا عاقل

ابھی تو عشق میں سفر کیا ہے بس اتنا
محبوب ہے اس پار اور میں بیٹھا ہوں کنارہ ساحل

فوط اک آنسو پہ وہ مٹادیتا ہے میرے گناہ
ڈھونڈنے سے نہ ملے گا زمانے میں میرے محبوب سا عادل

میرے اک سجدہ محبت کی لاج رکھ رہا ہے خدا
کہ مری موت پر ہو رہے ہیں رحمت کے فرشتے نازل

مانا کہ گناہگار و خطاکار و سیاہکار ہوں میں
کردے اپنا دیدار عطا کہ میں ہو اہلبیت کا حامل

عمر بھر عشق کے دعوے کرتا رہا مگر نبھا نہ سکا عشق
احمد کی دعاؤں میں اب بھی ہے تیری محبت کی چاہت شامل

Rate it:
Views: 191
28 Mar, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets