عطا ہے تیری قرآں میرے اللہ

Poet: muhammad aqeel hazoory By: muhammad aqeel hazoory, karachi

پییارا ہے تیرا جہا ں میرے اللہ
مصروف ثناء ہے سارا زماں میرے اللہ

عطا ہے تیری قرآں میرے اللہ
میٹھا ہے تیرا فرماں میرے اللہ

نبی ؐ ہے تیرا عظیم میرے اللہ
شٖفاعت کا ہے جو امیں میرے اللہ

دیتا ہے تو سب کو بے انداذ میرے اللہ
سخاوت کا ہے تیرا یہ انداز میرے اللہ

ہو کرم مجھ پر بے حساب میرے اللہ
بدل دے دل کا نصاب میرے اللہ

نقش ہو دل پر تیرا نام میرے اللہ
کر دے حضوری پہ یہ انعام میرے اللہ

Rate it:
Views: 450
11 Apr, 2013
More Religious Poetry