عظیم رہنما ہمارا ہم لوگ بھی عظیم ہیں

Poet: Haboor By: Haboor, SHAHKOT

 عظیم رہنما ہمارا ہم لوگ بھی عظیم ہیں
ہم عظیموں کا گھرانہ عظیم پاکستان ھے

میرے وطن کی عظمتوں کو میرا سلام ھے
امن کی ھو بارش ، یہ میرا پیغام ھے

ہر سو نام ہو اس کا ہر سو شان ھو اس کی
امن کا ہو گہوارہ یہ وطن پاکستان ھے

اللہ کی خاص رحمت اور اس کا احسان ھے
میرے دیس کا ہر ذرہ عظمت کا نشان ھے

قائد کی ذہانت، اقبال کے خواب کی تعبیر دوام ھے
شہیدوں کی قربانیوں کا یہ میٹھا انعام ھے

Rate it:
Views: 1165
16 Aug, 2016