Add Poetry

علم دے عقل دے

Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,India

اے خدا اے خدا
سن لے میری دعا

ہم گنہگار ہیں
ہم خطا کار ہیں
بخش دے تو ہیمں
ہم طلب گار ہیں

اے خدا اے خدا
سن لے میری دعا

علم دے عقل دے
زندگی اصل دے
سوچ کے کھیت میں
جنتی فصل دے

اے خدا اے خدا
سن لے میری دعا

نسل میری بنا
تو نمازی بنا
بندگی کا تیری
مجھکو عادی بنا

اے خدا اے خدا
سن لے میری دعا

خوف دل میں تیرا
ہر گھڑی ہو بسا
کام اچھے کریں
نیک انساں بنا

اے خدا اے خدا
سن لے میری دعا

بات سچی کریں
بس تجھی سے ڈریں
دین و ایمان پہ
جان قرباں کریں

اے خدا اے خدا
سن لے میری دعا

کلمئہ طیّبہ
ہو زباں پر سدا
سنتوں سے بھری
زندگی کر عطا

اے خدا اے خدا
سن لے میری دعا

دین اسلام کو
تیرے احکام کو
ہم بتائے خدا
خاص کو یام کو

اے خدا اے خدا
سن لے میری دعا

ایک نادان کو
ہر مسلمان کو
بخش دے اے خدا
روح کو جان کو

اے خدا اے خدا
سن لے میری دعا

Rate it:
Views: 462
01 Feb, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets