علم_دنیا نے مجھے
پہنچایا اس مقام پر
جہاں سوائے حیرت
کچھ نہ تھا
مایوس ہو کر
ادراک نے میرے
آنکھیں موند لیں
محسوس ہوا کہ
میرے ساتھ
کوئی چل رہا ہے
پھر موسی کو
نہ کوئی سوال
خضر سے تھا
اندھیروں میں کئی
راز کھلنے لگے
جلنے لگا طور
جو میرے
خاکستر میں تھا
یقین کی منزل سے گزرا
تو سفر_شوق آغاز ہوا
منزل کسے ملتی
اک عالم سفر میں تھا