Add Poetry

عمر گزرتی ہے عشق کی جستجو میں

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad

عمر گزرتی ہے عشق کی جستجو میں
دل میں بیٹھا ہو تو پھر جستجو کیسی

خود کو پہنچاننےکی منزل سے گزرا نہیں
اس کو پہچاننے کی پھر آس کیسی

میری تگ و تاز ہے فلک کے اس پار
میں شیطان نہیں, پھر ستاروں کی مار کیسی

طلوع_ آفتاب میں، غروب_ آفتاب میں
حاصل ! سحرہی نہ ہوئی، جستجو کی شام کیسی

جہاں بھی اپنے مدار میں گردش میں ھے
گردش_ ایام تجھ سے پھر شکایت کیسی

ڈر اور خوف دل کیلئے بنے ہی نہیں
پھر دل کی بستی میں خوف کی فضا کیسی

تن_ خاک کی غذا ہے صرف آسودگی
چھپی یہ تڑپ میں دل کی آسودگی کیسی

ستاروں سے ٹکراکر نظر بار بار لوٹ آتی ہے
اس قید سے باہر کی ہے زندگی کیسی

Rate it:
Views: 1408
07 Sep, 2014
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets