عوام بدحال اور حکمراں خوش حال ہے
Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachiاپنے وطن کا کچھ اس طرح حال ہے
عوام بدحال اور حکمراں خوش حال ہے
ہر طرف دھوکہ اور لوٹ مار ہے
کچھ بچ گیا اور شکایت کی تو پولیس کا جال ہے
بجلی پانی گیس آٹا چینی دال
اب ان کا ملنا بھی محال ہے
سڑک پر چلیں یا گلی کے نکڑ پر ہوں
موبائیل جیب میں ہو یا کان پر ہو
آپ خود دیں گے انہیں، صرف اسلحہ دکھائیں گے وہ
سانپ کی طرح آئیں گے اور اطمینان سے چلے جائیں گے وہ
اس ملک کا بس ایسا ہی کچھ حال ہے
عوام بد حال اور حکمراں خوش حال ہے
More Funny Poetry






