ہم بھائی ہیں، دوست ہیں، کہو وعدہ رہا
نہ ہونگے کبھی ہم تم جدا، کہو وعدہ رہا
ٹوٹ جائے یہ دنیا یا ہو جائے ہم سے خفا
ہم نہ ہونگے کبھی بھی جدا، کہو وعدہ رہا
ہم محبت کریں گے، چاہے دنیا دے اسکی سزا
مر کر بھی نہ ہونگے ہم تم جدا، کہو وعدہ رہا
محبت بڑھائیں گے، نہ ہونے دیں گے خلا
کر سکے گا نہ کوئی ہم کو جدا، کہو وعدہ رہا
مانگیں گے خدا سے، بس یہی اک دعا
نہ کرنا کبھی بھی ہم کو جدا، کہو وعدہ رہا
تم بھی کرنا جاوید سے یہ وعدہ وفا ہاں عہد وفا
نہ ہونگے کبھی ہم تم جدا، کہو وعدہ رہا