اے الله
اس عید پر دینا
مجھے کچھ ایسا تحفہ
بس رہ جائیں
میرے اپنوں کے گرد
خوشیاں ہی خوشیاں
رہے ان پر ہمیشہ
تیری برکتوں کا سایہ
دنیا ہی نہیں
آخرت میں بھی
کر تو بلند
میرے اپنوں کا رتبہ
کچھ اس طرح سے کر ان پر
رحمتوں کی بارش
کہ نہ رہے باقی
کوئی دکھ ان کا
دے دے تو ان کو وہ سب بھی
جو کبھی انہوں نے
نہ ہو مانگا
میری خوشیاں بھی دے دے
تو میرے اپنوں کو
تو سنتا ہے سب کی
میری بھی سن لے مولا
آمین