Add Poetry

عیدیں

Poet: عامر امتیاز عاؔمر By: Aamir Imtiaz, Rawalpindi

میرے یار نصیب ہوں تجھے ہزار عیدیں
تو خوش رہے چاہے ہوں میری بے کار عیدیں

کبھی تو ساتھ ہو گا تو عید کے دن
میں بھی کروں گا خوشیوں میں شمار عیدیں

آئے گا جب تو وعدے نبھانے عید پر
لائیں گی میری زندگی میں قرار عیدیں

تیرا احسان ہے جو چلا ساتھ کچھ دن
رویا میں تو یہ قرض بھی گئیں اتار عیدیں

تیرے نصیب میں خوشیاں ہیں ہی نہیں عامر
تو مانگ لے کسی سے ادھار عیدیں

Rate it:
Views: 181
13 Apr, 2024
More Eid Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets