Add Poetry

غار سجدہ

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

یارب الفت رسول کی میرے دل میں ڈال دے
جتنی ہیں اورمحبتیں وہ سب ہی نکال دے
تصورمیں میرے دل میں بسارہے جلوہ حبیب کا
رہے جس میں یادان کی ایساخیال دے
میں ہی نہیں کہتاکہتے ہیں حسان یہ
سرکارخودچاہایہ حسن وجمال دے
یارب جوبھی مو ئمن پریشان حال ہیں
صدقہ ء حبیب ان کے مصائب کوٹال دے
دیدارمصطفی کے طالب کرتے ہیں یوں دعا
طیبہ کی حاضری کا موقع اسی سال دے
پڑھیں نمازایسی جوبرائیوں سے روک دے
میری آذان میں یارب سوزبلال دے
خالق ہے تواے مولیٰ مالک ورزاق بھی تو
بچاکرحرام سے ہمیں رزق حلال دے
بھیج دیاغوث اعظم نے اسی وقت چورکو
جب کہاخضرنے ابھی ابھی ابدال دے
کرتاہی رہوں رحمت عالم کی مدح سرائی
میری زبان میں میرے اﷲ ایساکمال دے
بہترہے وقت وہ گزرے ذکرحبیب میں
خرچ ہومیلادمیں ایسازرمال دے
غارسجدہ میں صدیق ؔ محبوب وبتول نے اﷲ سے
مانگی ہے یہ دعابخش امت کے اعمال دے

 

Rate it:
Views: 871
07 Oct, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets