Add Poetry

غزل

Poet: رشید حسرتؔ By: رشید حسرتؔ, Quetta

اِتنا تھا سوز چِیخ میں سُن کر فقیر آ گئے
گُوندھا ہؤا تھا عِشق میں دل کا خمِیر آگئے

ھم نے کِسی بھی درد سے دِل کو بچا لِیا تو تھا
لیکن نِشانہ ڈُھونڈتے (کیا ھے کہ) تِیر آ گئے

لو ہم نے چُن لیا تُمہیں، لو ہم تُمہارے ہو لِیئے
لو موسموں میں مرحلے وہ دِل پذِیر آ گئے

جِن کو شعُور و آگہی، چُھو کر کبھی گئی نہیں 
افسوس کا مُقام ہے، وہ بھی وزِیر آ گئے

بے جُرم دھر لِیئے گئے، تھانے پٹخ دیئے گئے
آئے حوالدار کیا، مُنکِر نکِیر آ گئے۔

مانا کہا تھا جب کبھی دو گے صدا تو آئیں گے
تم نے اِشارہ دے دیا، ہو کر اسِیر آ گئے

سب سےگُناہ گار کی فہرِست بن رہی ہے آج
درجہ شُمار عجِیب ہے، پہلے امِیرؔ آ گئے

تُم نے تو غرق ہونے کے سب اِنتظام کر دیئے
بیڑا یہ ڈُوبنے کو تھا کہ دستگِیر آ گئے

ہم نے خیالِ شعر میں حسرتؔ مُشاعرہ رکھا
غالبؔ تھے، داغؔ و مُصحفیؔ آخر میں میرؔ آ گئے۔

Rate it:
Views: 905
15 Jul, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے
ہمیں دَردِ دِل کی سزا تو دے، مگر اپنے لَب کبھی کہہ نہ دے۔
یہ چراغِ اَشک ہے دوستو، اِسے شوق سے نہ بُجھا دینا،
یہی ایک ہمدمِ بے وفا، ہمیں بے خبر کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے زَخم دے، مجھے رَنج دے، یہ گلہ نہیں مرے چارہ گر،
مگر اپنے فیض کی ایک گھڑی مرا مُستقل کبھی کہہ نہ دے۔
مرے عَزم میں ہے وہ اِستقامت کہ شرر بھی اپنا اَثر نہ دے،
مجھے ڈر فقط ہے نسیم سے کہ وہ خاکِ چمن کبھی کہہ نہ دے۔
وہ جو بیٹھے ہیں لبِ جام پر، وہ جو مَست ہیں مرے حال پر،
انہی بزم والوں سے ڈر ہے مظہرؔ کہ وہ میرا نشاں کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے توڑنے کی ہوس نہ ہو، مجھے آزمانے کی ضِد نہ ہو،
مجھے قرب دَشت کا شوق ہے، کوئی کارواں کبھی کہہ نہ دے۔
یہ جو صَبر ہے یہ وَقار ہے، یہ وَقار میرا نہ لُوٹ لینا،
مجھے زَخم دے کے زمانہ پھر مجھے بے اَماں کبھی کہہ نہ دے۔
مرے حوصلے کی ہے اِنتہا کہ زمانہ جُھک کے سَلام دے،
مگر اے نگاہِ کرم سنَبھل، مجھے سَرکشی کبھی کہہ نہ دے۔
جو چراغ ہوں مرے آستاں، جو اُجالہ ہو مرے نام کا،
کسی بَدزبان کی سازشیں اُسے ناگہاں کبھی کہہ نہ دے۔
یہی عَرض مظہرؔ کی ہے فقط کہ وَفا کی آنچ سَلامت ہو،
کوئی دِلرُبا مرے شہر میں مجھے بے وَفا کبھی کہہ نہ دے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets