ہر وقت انتظار کرتا ہوں
تم کو بے لوث پیار کرتا ہوں
پر
دل میں رکھتا ہوں میں بتاتا نہیں
پیار کب آشکار کرتا ہوں
شغف ہے شاعری سے اس لیے یہ
مشغلہ اختیار کرتا ہوں
میرے دشمن نہیں ہو یار ہو تم
دوستوں میں شمار کرتا ہوں
تیرے بن دل نہیں مرا لگتا
اس لیے کال یار کرتا ہوں