Add Poetry

غزل کی شکل میں اِک بات ہے سنانے کی

Poet: پیرزادہ بسمل حمزوی By: پیرزادہ بسمل حمزوی, HYDERABAD Deccan

غزل کی شکل میں اِک بات ہے سنانے کی
اِک اُس کا نام ہے وجہ یوں مسکرانے کی

اِس طرح رابطہ قائم ہے اُن کی محفل سے
اب قید ہٹ گئی تصوّر میں آنے جانے کی

زمانہ چھوٹتا ہیں چھوٹ جائے کیا پروا،
بس اک فریب خوردہ جان ہیں زمانے کی.

کیوں آپ دے رہے ہیں مجھ کو لالچِ دنیا،
میں پیر زاد ہوں حاجت نہیں خزانے کی.

ہمت ہی دب گئی واعظوں کی یہ سُن کر،
ہمّت نہیں مجھے حق بات کو چھپانے کی.

دنیا بدل گئی جب سے میں ہو گیا اُن کا،
عجب یہ شان ہے مرشد سے دل لگانے کی.

یہی تو عرض ہے بسمل کی بعد مرنے کے،
تن خاک میں ملیں حیدر کے آستانے کی

Rate it:
Views: 1582
07 May, 2022
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets